منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟ قوم کی بیٹی کو واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر تین ماہ بعد کونسلر ملاقات ہوتی ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کیسزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟ عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ عافیہ کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی .

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں