منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

بلاول کی افطاری اور اس میں مریم نواز کی شرکت کے اعلان پرعمران خان بھی خاموش نہ رہے ، بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاول اور مریم نواز کے افطار ڈنر میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے، کرپٹ ٹولہ اب اکٹھا ہو رہا ہے تاہم عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ کے پی کے کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ سیاسی مافیا معیشت کے ذریعے بلیک میلکرنا چاہتا ہے، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم 10 سال میں تباہ کی گئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے، یہ سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں لیکن عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں