اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی

لندن (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ میں درخواست دے دی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف علاج کے سلسلے میں ضمانت پر ہیں اور لندن میں اپنے ٹیسٹ کروانے گئے ہوئے ہیں، میاں شہباز شریف نے اپنے کئی بار کے بیاناتمیں کہا ہے کہ وہ رواں مالی بجٹ سے پہلے پہلے پاکستان واپس آ جائیں گے لیکن اب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اپنے اوپر بنائے گئے کرپشن کیسز کو بنیاد بنا کر برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ن لیگ کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں