جمعه 18  ستمبر 2020ء
جمعه 18  ستمبر 2020ء

خزانے کو اربوں کا نقصان،شاہد خاقان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ، ملزما ن کا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔نیب حکام کے مطابق شاہد خاقان نےوزیر پیٹرولیم کی حیثیت سے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق تقرر غیر قانونی طور پر کیا۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ملزمان پر قومی خزانے کو 138 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق، یعقوب ستار اور ارشد مرزا شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں