جمعه 18  ستمبر 2020ء
جمعه 18  ستمبر 2020ء

مودی نے پاکستان کی ہر کسی قسم کی پْرامن کوشش رد کر دی جلد بازی میں مودی سرکار اپنا کونسا نقصان کر بیٹھی ؟ تہلکہ خیز انکشاف‎

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پْرامن کوشش کو رد کیا۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو بھارت کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ راستیاختیار کرچکے ہیںتاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پْرامن کوشش کو رد کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت سے اس کی سیکولرازم کی پہچان چھین لی، بھارت آر ایس ایس googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے ہندو انتہا پسند نظریے کے زیر اثر ہے، آج کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے ساتھ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدوادی ایک اْوپن ائیر جیل میں تبدیل ہے، ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں ختم نہیں ہوئی ہیں، ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں