پیر 10  اگست 2020ء
پیر 10  اگست 2020ء

واپس جائو یہاں نہ آئو زرتاج گل کیخلاف اپنے ہی حلقے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نعرے بازی ، گاڑی پر شدید پتھرائو،حملہ کس نے کروایا؟وزیر

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اپنے حلقے فورٹ منرو آمد پر ناخوشگوار واقعہ ۔ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں وزیر مملکت کے خلاف نعرے بازی ، واپس جائو یہاں نہ آئو کے نعرے لگائے گئے ۔ گاڑی پر لوگوں کا پتھرائو ۔ زرتاج گل نے الزام اویس لغاری پر دھر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں ایک ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔ عوام نے واپس جائو ، یہاں نہ آئو googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔ لیکن وزیر مملکت زرتاج گل ہوٹل میں لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں ۔ ناخوشگوار واقعہ کے وقت پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔ وزیر مملکت نے اپنے خلاف مہم جوئی کا سارا الزام لیگی رہنما اویس لغاری پر دھر دیا ۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں کچھ لوگوں کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ میں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کرائی ہیں ۔اویس لغاری نے میرے اوپر حملہ کروانے کی کوشش کی وہ معصوم لوگوں کو تنگ کرتے ہیں میرا مقابلہ جاگیردارانہ نظام سے ہے شکست ان لوگوں کا مقدر رہے گی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں