جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور اعزاز صادق سنجرانی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑیں گے

اسلام آباد ( آن لائن )چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کونامزد کیاگیا،آئی پی یو کے صدرات کے لئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا ،179ممالک آئی پی یوکے ممبرز ہیں،صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یوصدرات کے انتخابلڑیں گے اسے حوالے سے معز ز اراکین پا رلیمنٹرین نے صادق سنجرانی کے آئی پی یوکے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے اقدام کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کونامزد کرنے پر داد کے مستحق ہیں ،چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا آئی پی یو کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں