جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا،پاک فوج کا عرض پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خصوصی پیغام

چناری(آن لائن) پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکومارگرایا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پاکستانی فوج سے سرحدی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکو پاکستانی علاقہ میں مار گرایابھارتی آرمی پوسٹ فنڈوری کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو پاکستانی فوج کے جانباز جوانوں نے ہٹ کر کے گرا دیاڈراؤن طیارے کا ملبہ اس جگہ پر آکر گرا ہے جو خطرناک پہاڑی ٹیلہ ہے جہاں ایک طرفدشمن کی طرف سے فائرنگ کا خطرہ رہتاہے تو دوسری جانب انسانی اپروچ سے باہر ہے کیوں کہ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); وہاں انسانی جانوں کا ضیاع کا اندیشہ ہے سرحدی علاقوں کی عوام نے پاک فوج کو دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی بھارت کی ایک مرتبہ پھر دنیا میں سبکی ہوئی ہے اور پاک فوج نے واضع پیغام دیا ہے کہ عرض پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں