جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

نوڈیرو2رینٹل پاور کرپشن کیس احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوڈیرو-2رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا ۔احتساب عدالت نے نوڈیرو 2 رینٹل پاور ریفرنس میں تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔طارق نذیر، عبدالمالک، رسول خان محسود،شاہد رفیع، شیخ ضرار اسلم، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، وزیر علی بھائیو اور رانا محمد googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); امجد کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں،ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں ،سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 2013 میں نیب نے رینٹل پاور کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا،ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 75 لاکھ روپے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں