پیر 01 جون 2020ء
پیر 01 جون 2020ء

حادثے کا شکار طیارے کی کمپنی ائیر بس کاواقعہ کے بعداہم اعلامیہ جاری ، ساری صورتحال واضح ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار طیارہ ائیر بس کمپنی کا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ائیر بس کمپنی کے ترجمان اسٹیفان شیفراتھ نے بتایا ان کی کمپنی حادثے سے باخبر ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں ان کے پاس تاحال کوئی تفصیلات نہیں ۔ ائیر بس نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک اعلامیہ میں کہا کہ وہ پاکستانیحکام کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ ائیر بس کے اے 320 طیارے میں عام طور پر 180 نشستیں ہوتی ہیں۔ ائیر بس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ 2004 سے پاکستان میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پی آئی اے کے زیر استعمال تھا تاہم اس عرصے کے دوران طیارے نے جمعے کے روز تک 25 ہزار 860 پروازیں بھریں اور 47 ہزار 100 گھنٹوں کی پرواز کرچکا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں