هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

اس وقت تک بسیں نہیں چلائیں گے جب تک۔۔۔!!! ٹرانسپورٹرز نے ایسا اعلان کردیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

کراچی /لاہور (این این آئی)انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں یکساں پالیسی لائے جانے تک گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے ٹرانسپورٹروں نے پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی قائم کرلی جس کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ملک بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے مشترکہ اور یکساں ایس اوپیز جاری ہونے تک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ نہیں چلائیں گے۔چاروں صوبوں کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں کہا گیا کہ ہر صوبے کے پبلک ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز میں ابہام موجود ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی ایکشن کمیٹی سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مذاکرات کرکے ملک کے لیے یکساں اور متفقہ ایس او پیز جاری کرے ورنہ عید تک اور بعد میں بھی ٹرانسپورٹ نہیں چلائیں گے، چاہے بسیں غیر معینہ مدت تک کھڑی رکھنی پڑیں کیونکہ موجودہ ایس او پیز کے تحت بسیں چلانا نقصان دہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں