پیر 01 جون 2020ء
پیر 01 جون 2020ء

کرونا وائرس نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ، ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہلاکتیں ، ہسپتال لاشوں سے بھر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا وائرس نے مزید شدت اختیار کرلی ، ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 46اموات ریکارڈ ،مجموعی تعداد 985 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے جو کہ ایک دن میں ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 985 ہوگئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں