جمعرات 02 اپریل 2020ء
جمعرات 02 اپریل 2020ء

بھارت کا واہگہ بارڈر پر کورونا وائرس چیک کرنے کا انوکھا طریقہ، امیگریشن حکام کوکیا چیز پکڑا دی؟جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی جانچ کے لئےبھارت میں جہاں ایک طرف اہم ہوائی اڈوں پر قیمتی اور مہنگے سکینرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان سے جانے والے مسافروں میں کورونا وائرس چیک کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق امیگریشن حکام کو تھرما میٹرز فراہم کئے گئے ہیں جو پاکستان سے جانے والے تمام مسافروں کو لگاکر ان کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ جس مسافر کو بخار ہو گا اس کو یا تو واپس بھیج دیا جائے گا یا پھر اسے علاج کے لئے ہسپتال بھیج googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دیا جائیگا۔ اس طریقہ پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں