جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

اپنی زندگی میں ایسا کیا کام کیا ہے جسے وہ جرات مندانہ سمجھتی ہیں؟ میزبان کے سوال پر جانتے ہیں ہیلری کلنٹن نے کیا زبردست جواب دیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ اگر انہوں نے اپنی زندگی میں اب تک کوئی سب سے جرات مندانہ کام کیا ہے تو وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلری کلٹن اپنی بیٹی چیلسی کلنٹن کے ہمراہ امریکی ٹی وی کے مارننگ شو کا حصہ بنیں، جہاں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی کتاب دی گٹسی ویمن کی تشہیر کے لیے جلوہ گر ہوئیں تھی۔ اس دوران شو کی میزبان نے ہیلری سے سوال کیا کہ انہوں نے بیٹی کے ہمراہ یہ کتاب تحریر تو googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیلیکن خود اپنی زندگی میں ایسا کیا کام کیا ہے جسے وہ جرات مندانہ سمجھتی ہوں؟اس پر ہیلری کا کہنا تھا کہ اگر حقیقتا بات کی جائے تو شادی شدہ رہنا اور طلاق نہ لینا میرا ایک جرات مندانہ کام ہے۔ہیلری کی بیٹی چیلسی کلنٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اپنی والدہ پر فخر ہے اور انہیں ان کا جواب بے حد پسند آیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں