جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

مسئلہ کشمیرپر بیان،بھارت اور ملائیشیا میں ٹھن گئی،مہاتیرمحمد کابھارت سخت جواب دینے کافیصلہ، جواب میں بڑا قدم اُٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کریں گے۔ملائیشیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملات پر نظر رکھے گی جس سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ملائیشین وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان کے بعد بھارت ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے پر غور کررہاہےجس کے جواب میں ملائشیا نے بھی جوابی طورپر بھارت سے درآمدات میں کمی کرنے پر غور شروع کردیا ہے، واضح googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); رہے کہ بھارت ملائشیاء سے پام آئل درآمد کرتاہے جبکہ ملائشیا بھارت سے دھاتیں، کیمیکلز،مویشی، گوشت سمیت دیگر اشیاء درآمد کرتاہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ملائشین وزیراعظم کے بیان کے بعد اپنی ملائشیا سے درآمدات میں کمی کردی ہے جس کے جواب میں ملائشیا نے بھی بھارت سے درآمدات میں کمی کافیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں