منگل 19 نومبر 2019ء
منگل 19 نومبر 2019ء

پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے ذریعے کتنے ارب ڈالر کما رہا ہے؟امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ، حیرت انگیز انکشافات

نیویارک (این این آئی)امریکی جریدہ فوربز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے۔امریکی جریدے نے کہاکہ پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔امریکی جریدہ نے کہاکہ سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی۔ امریکی جریدہ نے کہاکہ حکومت پاکستان کیمعاونت شامل تھی۔ پاکستانی سفیر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اسدمجید نے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے، ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔اسد مجید نے کہاکہ 200 شرکا کو مائیکرو الیکٹرونیکس، سافٹ وئرڈیویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت، کے متعلق آگاہ کیا گیا۔میڈیکل کے شعبہ میں جدت اور کیپیٹل وینچر کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔ اسد مجید خان نے کہاکہ معیشت وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے زریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں