جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

کیا امریکہ نے شام میں ترکی کو فوجی آپریشن کی اجازت دی؟ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے ترکی کو شام میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں کہ امریکا نے ترکی کو اس آپریشن کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کو کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔اگر امریکا نے ترکی کو اجازت نہیں دی تو شام سے فوج کیوں نکالی، اس سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے شام سے امریکی فوجی نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئےترکی کے حفاظتی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); خدشات کو حقیقی قرار دیا۔ترک فوج نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں کی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (وائی پی جی) کیخلاف فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے۔عالمی برادری ترکی کے اس اقدام کی مذمت کر رہی ہے اور یورپی یونین نے بھی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے فوجی آپریشن سے قبل شام میں تعینات امریکی فوجی واپس بلالی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں