هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

ہندوستانیوں کو ایٹم بم سے گائے کا گوبر بچائے گا، بھارتی سیاستدان کا انوکھا دعویٰ، ترجمان پاک فوج کا ردعمل بھی سامنے آگیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شنکر لال نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناسا نے مشورہ دیا کہ اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے رکھکے ڈیڑھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر رکھ دیا جائے تو انسان محفوظ رہیں گے کیونکہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچائے گا۔انہوں نے کہا کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنز کرتے ہوئے کہا بھارت سے گائے کے حوالے سے ایک اور انوکھا دعویٰ سامنے آگیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں