هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

مسلم دشمنی میں مودی حکومت اندھی، مسلمان طالبات کو برقع پہننے پر کالج سے باہر نکال دیا،نکالنے کےموقع پر پرنسپل کیا شرمناک حرکت کرتے رہے؟

نئی دہلی (این این آئی) مسلم دشمنی میں مودی سرکار اندھی ہو گئی، اترپردیش کے کالج میں مسلمان طالبات کو برقعہ پہننے پر کالج سے باہر نکال دیا گیا، کالج پرنسپل چھڑی سے طالبات کو باہر نکلنے کا کہتے رہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندوستان میں صرف ہندو مذہب کا راج، گائے ذبح کرنے پر پابندی کے بعد اب تعلیمی اداروں میں برقعہ بھی بین کر دیا گیا۔ریاست اترپردیش کے شہر فیروز آباد میں مسلمان طالبات کوبرقع پہن کرکالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ کالج پرنسپل چھڑی کے ساتھ طالبات کو باہر نکالتے رہے۔طالبات کا کہنا تھا کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); انہیں صرف برقع پہننے پر کالج سے نکالا جا رہا ہے۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ کالج میں صرف یونیفارم اورآئی ڈی کارڈ پہن کر داخل ہوا جا سکتا ہے، پولیس بھی کالج انتظامیہ کیساتھ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں