اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

نریندر مودی پاکستان دشمنی میں حد سے بڑھ گئے، پاکستان کے خلاف نیا زہر اگلنا شروع کردیا

نئی دہلی(آن لائن) بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے حوالے سے ”گجرات کا قصاب“ کے نام سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے۔نریندر مودی نے ”نائن الیون“ (9/11) کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کو ”عالمی خطرہ“ کہا اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو دہشت گردیکی بنیادی وجہ قرار دیا۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور 5 اگست 2019 سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کو فخریہ انداز سے بیان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پچھلے دنوں میں ان کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں۔نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ، جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں