هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

سعودی حکومت کا حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں فیس مقرر کرنے کا فیصلہ

جدہ( آن لائن )سعودی حکومت جلد ہی حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں فیس 300 ریال مقرر کرنے کا اعلان کرنے والی ہے جس میں سال میں دو بار عمرہ کرنے والوں پر عائد اضافی فیس بھی ختم کرنا شامل ہے۔ اس بات کا اظہار سعودی وزیر برائے حج و عمرہ محمد صالح بن بنتین نے سعودی گزٹ سے بات چیت کرتےہوئی کیا۔انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاہی فرمان کے تحت حج و عمرہ اور وزٹ ویزا کی فیسوں کو یکساں کیا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے سعودی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); عرب حج و عمرہ کے لئے آنے والے مسلمانوں کو سہولیات دینے کے ساتھ سعودی شعبہ سیاحت کو ویژن 2030 کے تحت فروغ دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں