اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر سخت تشویش کا اظہار،بڑا مطالبہ کردیا

جینوا (این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر میشیل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت منسوخی سے متاثر ہ افراد کو بھارت ملک بدر یا قید نہ کرے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر میشیل نے ہیومین رائٹس کونسل کے 42ویں سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی حقوق متاثر ہونے پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اورذرائع مواصلات معطل ہیں،مقبوضہ کشمیر میں پر امن مظاہروں پر پابندی اور سیاسی رہنماؤں کو بند googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کر دیا گیا ہے،بھارت کرفیو میں نرمی اور لوگوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی دے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ آسا م  میں 19لاکھ لوگوں کی شہریت منسوخی نے غیر یقینی اور پریشانی کو جنم دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت شہریت منسوخی کیخلاف  اپیلوں کے دوران قانونی ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں