اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

قاہرہ(این این آئی)مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں اور کانٹوں سمیت مختلف اشیاء نکال لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ ضروری معائنے اور ایکس رے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کے علاوہ سونے کیانگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔ مریض کا فوری آپریشن کیا گیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاء نکال لی گئیں۔ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان نے یہ چیزیں گذشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔ ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاء اور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاء اس کے بیٹے نے نگل لی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں