اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

’’آپ چاند کے معاملہ پر رنجیدہ‘ میرا ماں سے رابطہ منقطع‘‘ ہےکشمیری نوجوان نے چاند پر مشن ناکام ہونے پر بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ چاند کے معاملہ پر رنجیدہ‘ میرا ماں سے رابطہ منقطع ہے،کشمیری نوجوان نے چاند پر مشن ناکام ہونے پر بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو کھلا خط لکھ دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری نوجوان نے خط میں ’’اسرو‘‘ کے سربراہ سے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے سیوان آپ کا دکھ بحیثیت کشمیری میں بخوبی سمجھ سکتا ہوں۔ رابطے ٹوٹنے کا دکھ مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔ آپ کا رابطہ چاند سے منقطع ہوا۔میرا رابطہ ایک ماہ سے میرے چاند یعنی میری ماں سے منقطع ہے۔ میری ماں بڈگام میں رہتی ہے اور ہفتوں سے میرا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ان سے رابطہ نہیں۔ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ آپ کو وزیراعظم مودی نے تھپتھپایا اور گلے لگایا۔ مجھے دیکھیں اپنے پیاروں سے رابطہ ٹوٹے ایک ماہ سے زیادہ گزر گیا لیکن کوئی دلاسہ دینے نہیں آیا۔ وزیراعظم مودی نے میرے جیسے لوگوں کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ یا درہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی خلائی مشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ اتھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں