جمعه 23  اگست 2019ء
جمعه 23  اگست 2019ء

طوفانی بارش، سیلاب،بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں خوفناک تباہی،درجنوں ہلاک، ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل 

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق کولہاپور اور دیگر اضلاع میں ہونے والی 670 ملی میٹر بارش سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تھاجس کے بعد حکام کی جانب سے پانی کو دریاؤں میں چھوڑا گیا تھا اور پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوا تھا۔پونے کے ڈویڑنل کمشنر دیپک مہیسکر کے مطابق ان اضلاع میں ڈیموں میں پانی بھر چکا ہے، اگر مزید بارش googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس پانی کو دریاؤں میں چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے حکام سے فوری طور پر انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ خطے میں اگلے تین روز میں مزید تیز بارش ہوگی۔ڈویڑنل کمشنر دیپک مہیسکر کے مطابق ہزاروں ٹرک معاشی مرکز ممبئی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی حب بنگلور سے ملانے والی ایک نیشنل ہائی وے پر پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ متعدد مقامات پر سڑک ٹوٹ چکی ہے۔سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث علاقے میں اسکول اور کالج بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں رواں ہفتے پڑھائی کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے جبکہ رواں ہفتے ان کے کھلنے کی بھی امید نہیں ہے۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق کولہاپور اور دیگر اضلاع میں ہونے والی 670 ملی میٹر بارش سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد حکام کی جانب سے پانی کو دریاؤں میں چھوڑا گیا تھا اور پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں