جمعه 23  اگست 2019ء
جمعه 23  اگست 2019ء

بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی،طویل خاموشی کے بعد مسئلہ کشمیرپر سعودی عرب کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا، بھارت کو بڑا سرپرائز

ریاض(این این آئی) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ایس پی اے“ نے ریاض میں سعودی دفترِ خارجہ کے ایک عہدیدار کا بیان جاری کیا ہے جس میں آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر کیلیے خودمختاری کی ضمانت قرار دیا گیا۔بیان کے مطابق ”سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجووہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہبھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے،آرٹیکل 370 جموں وکشمیر کیلئے خودمختاری کی ضمانت ہے،“ بیان میں واضح کیا گیا۔سعودی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); عرب نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت نے زور دیا ہے کہ تنازع کشمیر کا پر امن حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں