پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

جوابی اقدام،ایرانی فورسز نے برطانوی آئل ٹینکرپرقبضہ کرلیا،صورتحال کشیدہ، برطانیہ کا شدید احتجاج

لندن (آن لائن)ایرانی فورسز کی جانب سے برطانوی آئل پر قبضے کا معاملہ، لندن میں تعینات ایرانی سفیر کی برطانوی دفتر خارجہ طلبی اور شدید احتجاج، برطانوی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تشویش سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہےبرطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ انتہائی مایوسی ہوئی۔یورپی یونین نے بھی برطانوی ٹینکر کے قبضے  پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے اقدام سے پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); علاوہ ازیں لندن میں تعینات ایرانی سفیر کو برطانوی دفتر خارجہ طلب کرکے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں