پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کردی،مسافر کے ہزاروں ڈالر واپس لوٹا دئیے

دبئی (این این آئی) دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کے گمشدہ ہزاروں ڈالر واپس کردیے جس پر دبئی پولیس نے ڈرائیور کو انعام سے نواز دیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفافت خان کی گاڑی میں سفر کیا اس دوان فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئی۔پاکستانی ڈرائیور نے دیانت داریکا مظاہرہ کرتے ہوئے الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر نقدی اور سارا سامان جمع کرادیا، پولیس نے متعلقہ فیملی سے رابطہ کرکے اس تھانے بلایا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور گمشدہ سامان واپس کردیا۔ڈائریکٹر الراشدیہ پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو اس کی دیانت داری اعزاز سے نوازا اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر ایک تحفہ بطور ستائش پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں