منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

فایز سراج نے بنغازی کے خیانت کاروں میں رقم تقسیم کی : المسماری

طرابلس (این این آئی)لیبی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے خود پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کے بعد بتایا ہے کہ کہ اسپیشل فورس کے سابق کمانڈر کی تدفین کے موقع پر ہونے والے دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر ہنگائی آرائی شروع ہو گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میںانھوں نے استفسار کیا کہ بنغازی میں معرکہ کامیاب کے بعد دہشت گردی کیسے علاقے میں اپنی راہیں بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ بنغازی کے خیانت کاروں نے ایسی کارروائیوں کے لئے بھاری رقم پکڑی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ طرابلس میں فایز السراج کیقائم googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); قومی وفاق کی حکومت بھی دہشت گردوں میں غیر قانونی رقوم تقسیم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی بھی اس دھماکے کا ذمہ داری ہے کیونکہ قومی وفاق حکومت میں شامل قائدین ترکی میں مقیم ہیں۔ طرابلس میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی لڑائی قانونی ہے۔فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ طرابلس میں ہم القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں میں فرق نہیں دیکھتے۔ انھوں نے لیبیا کے تمام شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے جس نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں