منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

حج اور عمرہ کیلئے نیا ایئر پورٹ ،سعودی حکومت نے دنیا بھر کے زائرین کو جدید سہولت فراہم کرنے کا علان کردیا

مکّہ مکرمہ(آن لائن)سعودی عرب میں عازمین حج و عمرہ کی سہولت کے لیے الگ سے ایئر پورٹ تعمیر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے زمین مختص کر دی گئی ہے۔ یہ ایئر پورٹ مکّہ مکرمہ میں الفیصلیہ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جو مقدس شہر کی ایکسٹینشن ہو گا۔ محکمہ شہری ہوا بازی کے تعاون سے تیار کیا جانے والا یہ ایئر پورٹ جدہ کے شاہعبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتھارٹی کے ماتحت ہو گا۔سبق نیوز ویب کے مطابق گورنر مکّہ شہزادہ خالد الفیصل نے مکّہ مکرمہ میں حج و عمرہ ایئرپورٹ کے لیے زمین مختص کر دی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے۔ شاہ خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حج و عمرہ ایئر پورٹ سے زائرین کو بے پناہ سہولت مِلے گی۔ یہ ایئرپورٹ الفیصلیہ ایئرپورٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں