منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثے کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا،موت کا معمہ حل،حیرت انگیزانکشافات

کیرالا(آن لائن) کیرالا جیل کے ڈائریکٹر جنرل پولیس رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثے کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔کیرالا کے اخبار میں ڈی جی پی شری راج سنگھ کا سری دیوی کی موت کے حوالے سے مضمون شائع ہوا جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کئے۔انہوں نے آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت قتل کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔شری راج سنگھ کے مطابق میں نے اْن سے وجہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پوچھی تو انہوں نے کچھ باتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہبہت سارے ثبوت ایسے بھی ہیں جس سے ثابت ہو سکتا ہے کہ سری دیوی کی موت محض ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔ڈی جی پی نے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹر عمادھتن کے مطابق اگر انہوں نے زیادہ شراب نوشی بھی کی ہوتی تو وہ پھر بھی ایک پاؤں کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب نہیں سکتی تھی۔ کیوں کہ ایسا ممکن نہیں کہ کسی دوسرے شخص کی ڈبانے کی کوشش کے بغیر کوئی بھی ایک پاؤں یا سر کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب جائے۔واضح رہے کہ 54 سالہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جسے ایک حادثاتی موت قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں