پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تباہ ، تمام افراد ہلاک

نئی دہلی (آن لا ئن )3جون سے لا پتہ ہو نے والے بھا رتی فضائیہ کے طیا رے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے جس میں سوار تما م 13اہلکا ر ہلا ک ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 8 رکنی ریسکیو ٹیم ارونا چل پردیش میں طیارے کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔طیارے میں سوارفضائیہ کے اہلکاروں سمیت کوئی بھی زندہ نہ بچا۔ طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 13 افراد سوار تھے۔طیارے سے آخری رابطہ آج دوپہر ایک بجے کے قریب ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں 13 مسافر سوار googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تھے جن میں 5 مسافر اور 8 کریو ممبرز شامل تھے۔ بھارتی فضائیہ نے گمشدہ طیارے کا سراغ لگانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ بھارتی شہر آسام میں موجود ائیربیس سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں