پیر 17 جون 2019ء
پیر 17 جون 2019ء

بڑے عرب میں مہنگی ترین شادی شوہر بیوی کو 5 ارب دینار دینے کیلئے تیار

بغداد (این ین آئی) عراق میں ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔بغداد کے الکرخ علاقے میں عدالت نے ایک ایسے نکاح نامے کی دستاویز جاری کی ہے جس میں مہر کی رقم آٹھ ارب عراقی دینار (80لاکھ ڈالر یا تقریباً ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) مقرر ہے۔نکاح نامے کے مطابق دلہن مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ دولہا کی طرف سے یہ بھی اقرار نامہ جمع کرایا گیا ہے کہ وہ مطلقہ دلہن کے دو بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کا بھی ذمہ دار ہو گا۔ حق مہر کی 8 ارب دینار میں سے 3 ارب پیشگی ادا کردیئے گئے جبکہ 5ارب دینار مہر موجل کے طور پر طے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دلہن جب بھی 5 ارب دینار طلب کرے گی شوہر کو یہ رقم ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر مہنگی ترین شادی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ آٹھ ارب دینار مہر کی خبر پر ہر کوئی حیران ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ مہر سے سماج میں مسائل پیدا ہوں گے۔ صارفین سوال کررہے ہیں کہ آخر اتنی بھاری مہر کی کیا ضرورت پڑ گئی۔ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی زیادہ مہر کا رواج عراق میں معمر کنواریوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ عرب دنیا میں عراق معمر کنواریوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبرپر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں