جمعه 23  اگست 2019ء
جمعه 23  اگست 2019ء

کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خوفناک حملہ کتنے اہلکار مارے گئے؟بھارت میں قیامت برپا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ،5 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ،جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والےقافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔حملے کی زد میں آکر2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے، فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور اننت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ناگ تھانے کے ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورس کے قافلے پر حملہ کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک جوابی فائرنگ میں مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تاحال کسی شدت پسند جماعت نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں