پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

جنگی جنون میں مبتلا : مودی سرکار کونئی دہلی کی فکر لاحق، میزائل سسٹم خریدنے کا منصوبہ

نئی دہلی (این این آئی) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دارالحکومت کی حفاظت کے لیے امریکا سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حفاظت کے نام پر امریکا سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدے گا۔جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 دیسی، روسی اور اسرائیلی میزائل سسٹم کے ساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سےپیشکش کی قبولیت جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے۔وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، بھارت نے میزائل سسٹم کی تنصیب کے لیے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔واضح رہے کہ مودی سرکار نے دوبارہ حکومت میں آتے ہی جنگی اسلحہ اور ساز و سامان خریدنے کے لیے امریکا سے پینگیں بڑھائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں