جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

روس نے اوپیک معاہدے میں توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا،سعودی وزیرتوانائی

ماسکو(این این آئی)سعودی عرب کے توانائی اور پٹرولیم کے وزیر خالد الفالح نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اوپیک کے رکن ممالک میں طے پائے معاہدے میں توسیع کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اوپیک کے تمام رکن ممالک نے رواں سال کے اختتام تک تیل کی پیدوارا بڑھانے کے لیے ایک سمجھوتہ کیا تھا تاہم اس میں مزید توسیع کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر نے کہا کہ وہتیل کی پیدواوار googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بڑھانے کے حوالے سے اوپیک کے رکن ممالک میں طے پائے سمجھوتے میں توسیع کے لیے اپنے روسی ہم منصب الیکذنڈر نوفاک سے بات کریں گے۔ شاید رواں ماہ جاپان میں جی 20اجلاس میں اس موضوع پر بات چیت کا آخری موقع ہوگا۔ اس سے قبل ویانا میںاوپیک کے رکن ممالک کا خصوصی اجلاس ہوگا۔خالد الفالح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی آئل کمپنی ارامکونوفاک کے ساتھ قدرتی گیس کے قطب شمالی میں پروجیکٹ کے حوالے سے ایک معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔ توقع ہے کہ روس آرامکوکی تجاویزقبول کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں