جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

مودی کا سری لنکا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی چرچ کا غیراعلانیہ دورہ

کولمبو(این این آئی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کولمبو میں اس چرچ کا دورہ کیا، جسے ایسٹر کے روز دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انتخابات میں فتح کے بعد مودی اپنے پہلے غیرملکی دورے پر مالدیپ کے بعد سری لنکا پہنچے ۔ بتایا گیا ہے کہ وہ صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقاتکے لیے راستے میں تھے، جب اچانک ان کا قافلہ سیٹ اینتھونی چرچ کی جانب مْڑ گیا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سری لنکا پھر سے سرخرو ہو گا۔ واضح رہے کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سری لنکا میں ایسٹر کے روز متعدد مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک اور قریب پانچ سو زخمی ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں