منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

جے ایف پراجیکٹ میں ایک اور سنگ میل ،چین نے پہلا اوورہالڈ طیارہ پاکستان کے حوالے کر دیا

بیجنگ( آن لائن )چین نے پہلا اوورہالڈ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارہ پاکستان کے حوالے کر دیا۔چین کے سرکاری روزنامے گلوبل ٹائم نے چائنا ایوی ایشن نیوز کے حوالے سے بدھ کو شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارہ کی اوورہالنگ اور ری اسمبلنگ چینی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن(اے وی آئی سی)نے کی ہے جبکہ طیارے کو مارچ میں پاکستان کےحوالے کر دیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جے ایف 17 کو اوور ہال کیا گیا ہے جو کہ جے ایف پراجیکٹ کا ایک سنگ میل ہے۔مذکورہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); طیارے کا پہلا اوورہال ٹرائل اینڈ ارر پر مبنی تھا جو مستقبل میں دوسرے سنگل انجن ملٹی رول جے ایف طیاروں کی اوورہالنگ کا سٹینڈرڈ مقرر کرے گا۔واضح رہے اوورہالنگ میں طیارے کا مرکزی فریم اور انجن کی مرمت یا اس کی تبدیلی ہوتی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں