منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ ،متعدد بھارتی فوجی نشانہ بن گئے

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہواجب فوج کی 12مدراس رجمنٹکی پارٹی پونچھ کے علاقے دہرا دبسی میں گشت کر رہی تھی۔بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق دھماکے میں آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ بیٹھا۔ پولیس افسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں بدھ کو علی الصبح محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کے بعد کولگام اور شوپیاں کے اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں