منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

نصف امریکیوں نے ایران کے ساتھ جنگ کا امکان ظاہر کر دیا : سروے

واشنگٹن(این این آئی)خبررساں ادارے رائیٹرز کی طرف سے جاری کردہ رائے عامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ نصف امریکیوں نے ایران کیساتھ جنگ کا امکان ظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سروے رپورٹ میں شامل شہریوں میں سے نصف نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث آئندہ چند سال کے دوران جنگ چھڑ سکتی ہے۔اگرچہ امریکی عوام ایران کی طرف سےجنگ اور حملوں کی دھمکیوںپر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم امریکیوںکا خیال ہے کہ ایرانی فوج پیشگی دفاع کی پالیسی کے تحت امریکی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گی۔یہ سروے رائٹرز googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اورابسوس کے زیراہتمام 17 سے 20 مئی کے دوران کیا گیا۔ سروے جائزے میں کہا گیا ہیکہ اگر ایران امریکی فوج پر حملہ کرتا ہے تو امریکا مکمل یا جزوی طورپر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں