منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

اب ہم ایران کی تباہی کا تماشا دیکھیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اْن کا ملک ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں نہیں ہے۔ اگر ایران مذاکرات کا ارادہ رکھتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ نیوز میڈیا نے حسب عادت بنا معلومات حاصل کیے جھوٹی خبر پھیلائی کہ امریکا،، ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے،یہ جھوٹی رپورٹ ہے۔ ایران جب اس کے لیے تیار ہو گا تو وہ خودہم سے رابطہ کرے گا۔ اس انتظار میں اس کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); معیشت کے ڈھیر ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میں ایرانی عوام کے حوالے سے بہت رنجیدہ ہوں۔! ٹرمپ نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے مشرق وسطی میں امریکی مفادات کے خلاف کچھ کرنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کے خلاف شدید عداوت کا اظہار کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں جب کہ وہ خود تیار ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں