منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

سعودی عرب میں ہونیوالی عرب سمٹ میں قطر کو مدعو نہیں کیا گیا

ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے عرب سمٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تاہم اجلاس میں قطر کو مدعو نہیں کیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 سے قطر کا معاشی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ کے مطابق انہیں سمٹ میںشرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، سعودی عرب نے عرب سمٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس کا مقصد سعودی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے خطے پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔یاد رہے کہ سال 2017 سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کا معاشی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں