منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی،درجنوں افرادزخمی، گاڑیاں الٹ گئیں،درخت اکھڑ گئے، ایمرجنسی نافذ 

اوکلاہوما(این این آئی)امریکی ریاست اوکلاہوما میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما سمیت نبراسکا،کینساس و دیگر مختلف ریاستوں میں بھی طوفانی بگولے دیکھے گئے جس کی وجہ سے کئی گاڑی اْلٹ گئیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا۔مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں