منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

’’مطاف کعبہ میں تنہا عبادت کرنے والی دنیاکی خوش قسمت ترین خاتون ‘‘ حج کے دوران ایسی تصویرمنظرعام پرآئی جسے دیکھ کر ہر مسلمان کے دل میںکیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حج کے دوران ایسی تصویرمنظرعام پرآئی جس میں مطافِ کعبہ میں تنہا خاتون عبادت میں مصروف عمل ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔کورونا وبا کے باعث رواں سال علامتی حج کیا گیا اوراس دوران دلچسپ و منفرد مناظرعکس بند ہوئے جوعام حج میں نا ممکن ہوتے ہیںجہاں ہرجگہ ایک جم غفیرنظرآتا ہے۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جنہیں دیکھ کرہرمسلمان کے دل میں چاہ پیدا ہوئی اس کوبھی یہ پرسکون لمحات نصیب ہوں۔ اسی طرح حج کے دوران لی گئی ایک ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); خاتون کو دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے۔تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون خانہ کعبہ کے سامنے اکیلی عبادت میں مصروف ہیں اوراس وقت ان کے سوا مطافِ کعبہ میں کوئی دوسرا شخص دکھائی نہیں دے رہا۔ ایسے منفرد لمحات حضرت آدم علیہ السلام کے روئے زمین پرآنے کے بعد شاذونادر ہی رونما ہوئے ہیں کہ کسی مومن نے تنہا کعبہ کا طواف کیا ہو۔واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس دوران حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں