منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

بھارت میں جنگی طیارہ مگ 23 بیچنے کے لیے او ایل ایکس پر اشتہار دیدیا انڈین ائیرفورس نے لڑاکا طیارے کی OLXپر کیا قیمت رکھی گئی ہے؟‎جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-23 کو او ایل ایکس پر 10 کروڑ کے عوض فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس کے جنگی طیارے مگ-23 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفتاً دیا گیا تھا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق جامعہ کے مرکزی دروازے پر نصب ہے تاہم اشیا کی خرید و فروخت کی ایپلی کیشن ’’ او ایل لیکس ‘‘ پر اسی طیارے کو فروخت کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔IAF MiG 23 FOR Sale on OLX 1او ایل ایکس پر بھارتی جنگی طیارے کی قیمت 10 کروڑ رکھی گئی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے۔ او ایل ایکس پر بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے کی فروخت کے اشتہار سے کھلبلی مچ گئی تاہم جامعہ کے پروکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ طیارے کی فروخت کے ڈیجیٹل اشتہار سے یونیورسٹی کی انتظامیہ یا طلبہ کوئی کا تعلق نہیں۔علی گڑھ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان کے بعد حکومت نے طیارے کی فروخت کا اشتہار اپ لوڈ کرنے والے ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں