جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں ‘پاکستان میں تعلقات میں بہتری آنے کے بعد بنگلہ دیش نے بڑا اعلان کر دیا 

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کی ’’کوئی دشمن نہیں‘‘کی ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اس قربت پر بھارت میں ہونے والے تبصروں پر بنگلہ دیشن کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں ،کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں ۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیشی رہنمائوں کے درمیان حالیہ رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی موہوم سی امید پیدا ہو چلی ہے ۔مبصرین کے مطابق دسمبر 1971 میں انتہائی خون خرابے کے بعد زوال googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مشرق پاکستان اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اتار چڑھائو کے ساتھ نازک مراحل سے گزرے ہیں ۔ حالیہ عرصہ میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے متعدد رہنمائوں کو نام نہاد متنازع ٹریبونلز بناکر پاکستان سے وفاداری کے پاداش میں پھانسی پر چڑھا دیا گی لیکن حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے اسلام آباد کے ساتھ َ دوستی سب سے ، دشمنی کسی سے نہیں َکی پالیسی اختیار کی ۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جا ئے گا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں