جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع  ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا

تہران (این این آئی) ایران نے چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع کردیا ہے ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ایم ڈی ایرانی ریلوے سعید رسولی نے کہا کہ یہ ریلوے ٹریک 628 کلومیٹر لمبا ہوگا، حکومت چابہار بندرگاہ کی گنجائش کو موجودہ 25 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 8.5 ملین ٹن کرنے کامنصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ریلوے راہداری روس اور ہندوستان کے درمیان اشیاء کی نقل و حمل کے لئے بھی استعمال googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوسکتی ہے۔چابہار کو زاہدان سے جوڑنے کے بعد یہ ریلوے ٹریک بعد میں افغانستان کے علاقے زرنجی سے جوڑا جائیگا جس سے سامان افغانستان سے زاہدان اور پھر چہا بہار کی بندرگاہ اور وہاں سے بھارت با آسانی منتقل کیا جاسکے گا۔چاہ بہار زاہدان ریلوے ٹریک کو خطے کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں