جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

ابوظبی کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی میڈیا ہاوس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر اعلان کیا کہ امارات کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج ہوگئے ۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ برجیل میڈیکل گروپ اور این ایم ایس ہیلتھ کیئر کے ساتھ ساتھ عین الخلیج اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری ہوگئے۔کورونا فری ہونے کے بعدبھی امارات کے تمام نجی اسپتالوں میں خصوصی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل ہیلتھ کیئر سروسز دیگر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کو googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); آگاہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کو سانس میں دشواری یا نظام تنفس میں مشکلات درپیش ہیں وہ امارت کے مخصوص شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کا رخ کریں۔قبل ازیں دبئی کے واحد فیلڈ اسپتال میں آخری کورونا مریض کو ڈسچارج کر کے سینٹر کو کورونا فری قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں