منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

مقبوضہ کشمیر کے نوجوان وکیل نے برطانیہ کا عالمی سکالرشپ جیت لیا

راولاکوٹ((آن لائن)) مقبوضہ کشمیر میں ، سری نگر میں مقیم ایک نوجوان وکیل حسنین خواجہ 25 ، کو برطانیہ کی حکومت کا عالمی پروگرام شیوننگ اسکالرشپ دیا گیا ہے ، جس میں ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں افراد درخواست دیتے ہیں۔زرائع کے مطابق یہ اسکالرشپ مستقبل کے رہنماوں کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ پورے برطانیہ میں یونیورسٹیوں میں کسی بھی مضمون میں مکمل مالی اعانت والے ایک سال کے ماسٹر پروگرام میں داخلہ لے سکتاہے۔ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکیل حسنین کا انتخاب 170 ممالک کے 70ہزار درخواست دہندگان میں سے کیا گیا تھا۔ اب googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); وہ دنیا بھر سے 1400 دوسرے طلبا کے ساتھ سکالرشپ حاصل کرکے کوئین میری یونیورسٹی سے ہیومن رائٹس میں ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کریں گے۔زرائع کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والے ، حسنین نے جامعہ کشمیر سے 2019 میں قانون کی ڈگری حاصل کی ہے ۔انہوں نے 2015 میں ایک غیر منفعتی تنظیم قائم کی جومالی طور پر پسماندہ اور اقلیتی برادری کے طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے کام کرتی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں