هفته 15  اگست 2020ء
هفته 15  اگست 2020ء

میرے چچا ٹرمپ ہر امریکی کی زندگی کیلئے خطرہ ہیں، امریکی صدر کی بھتیجی کا دھماکہ خیز دعویٰ

نیویارک (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا ایک خود پسند شخص ہیں اور اب ہر امریکی کی زندگی کے لیے خطرہ ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میری ٹرمپ کی کتاب کا نام بہت زیادہ اور ہمیشہ ناکافی،کس طرح میرے خاندان نے دنیا کا سب سے خطرناک انسان تخلیق کیا ہے جس میں وہ اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیتی ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کیے گئے دعووں کو مسترد کردیا ہے جس کے کچھ اقتباسات امریکی میڈیا میں لیک googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہوچکے ہیں جبکہ ٹرمپ خاندان نے کتاب کی 14 جولائی کو اشاعت سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے۔میری ٹرمپ اپنے چچا کیلئے لکھتی ہیں کہ کچھ بھی کبھی بھی کافی نہیں اور امریکی صدر میں ایک خود پسند شخص ہونے کی تمام خصوصیات ظاہر ہیں۔کلینکل سائیکولوجی میں ڈگری حاصل کرنے والی ان کی بھتیجی لکھتی ہیں کہ یہ خود پسندی عام قسم کی خود پسندی سے کہیں زیادہ ہے اور ڈونلڈ صرف کمزور نہیں ان کی انا بہت نازک ہے جسے ہر لمحے تقویت چاہیئے کیوں کہ اندر سے وہ جانتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں جس کا وہ دعویٰ کرتے ہیں۔میری ٹرمپ کے مطابق امریکی صدر اپنے والد فریڈ ٹرمپ سینئر کو دیکھ کر متاثر ہوئے جو (اپنے بڑے بیٹے) فریڈ ٹرمپ جونیئر کو دھمکاتے تھے، فرینڈ ٹرمپ جونیئر شراب نوشی کے باعث بیماری سے اس وقت چل بسے تھے جب میری 16 برس کی تھیں۔میری ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فریڈ ٹرمپ سینئر اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ انتہائی سخت مزاج تھے اور چاہتے تھے کہ وہ خاندانی ریئل اسٹیٹ بزنس سنبھالیں تاہم جب میری کے والد نے بزنس سے اپنی راہیں جدا کرلیں تو ان کے پاس اپنے چھوٹے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا تاہم وائٹ ہاؤس نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے والد سخت مزاج تھے اور کہا کہ صدراپنے اور اپنےوالد کے ساتھ رشتہ کو خاصہ گرمجوش قرار دیتے ہیں اور ان کے والد ان کے ساتھ بہت اچھے تھے۔کتاب میں میری ٹرمپ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے نیویارک ٹائمز کو ٹیکس دستاویزات فراہم کی جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 1990 میں مشتبہ ٹیکس اسکیم سے متعلق 140 ہزار الفاظ پر مشتمل تحقیقاتی مضمون شائع کیا۔میری ٹرمپ نے لکھا کہ ان سے صحافیوں نے 2017 میں ان کے گھر پر رابطہ کیا اور ابتدا میں ہو ان کی مدد کرنے سے گریزاں تھیں۔انہوںنے بتایا کہ انہوں نے نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں سے رابطہ کرنے سے قبل ایک ماہ انتظار کیا اور لا فرم سے قانونی دستاویزات کے 19 ڈبے اسمگل کرنے کے بعد انہیں صحافیوں کو فراہم کیا اور اس لمحے کو ایسا لمحہ قرار دیا جس میں کئی مہینوں بعد انہین بے پناہ خوشی محسوس ہوئی۔میری ٹرمپ کے مطابق میرے لیے شامی مہاجرین کی مدد کرنے والی تنظیم کے لیے رضاکارانہ طور پر یہ کرنا کافی نہیں تھا اور ’مجھے ڈونلڈ کو نیچا دکھا پڑا۔میریٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے چچا نے ایک دوست کو اپنی جگہ ایس اے ٹی ٹیسٹ دینے کے لیے پیسوں کی ادائیگی کی جو یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان ہوتا ہے، کیوں کہ انہیں فکر تھی کہ ان کے گریڈ اوسط ہیں اور وہ اپنی جماعت میں سب سے اوپر سے دور رہیں گے ان کی قابل قبول ہونے کی کوششوں میں رکاوٹ بنیں گے۔مری ٹرمپ نے لکھا کہ انہوں نے اچھے ٹیسٹ دینے والے کی شہرت رکھنے والے ایک ذہین بچے کی خدمات حاصل کیں تا کہوہ ان کی جگہ ٹیسٹ دے سکے اور ڈونلڈ جن کے پاس کبھی پیسوں کی کمی نہیں تھی انہوں نے اپنے دوست کو ٹھیک ٹھاک پیسے دئیے۔وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی بھتیجی کے اس دعوے سے بھی انکار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی میں داخلے کے لیے دھوکے کا سہارا لیا۔میری ٹرمپ نے ٹرمپ خاندان کے مبینہ طور پر ناکارہ ہونے کا الزام ٹرمپ خاندان کے سرپرست فریڈ ٹرمپ سینئر پر لگایا اور کہا کہ فریڈ ٹرمپ سینئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کےنشونما کرنے اور انسانی جذبات کے تجربہ کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کرکے انہیں تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ نرمی فریڈ ٹرمپ سینئر کے لیے ناقابل تصور چیز تھی اور جب میری کے والد فریڈی ان سے معافی مانگتے وہ شدید غصے میں آجاتے۔میری کا کہنا تھا کہ فریڈ ٹرمپ سینئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی خود ان اپنے کے جذبات تک رسائی روک تک کر انہیں ناقابل قبول قرار دے کر دنیا کے بارے میں اپنے بیٹے کے خیالات کو بھٹکا دیا اور اس میںرہنے کی صلاحیت کو متاثر کیا۔میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ ان کے چچا نے ان سے ایک کتاب لکھنے کو کہا جس کا نام آرٹ آف دا کم بیک رکھنا تھا لیکن کتاب کے حوالے سے انٹرویو دینے سے انکار کردیا تاہم ایک دن ڈونلڈ ٹرمپ نے میری کو ایک ریکارڈنگ کا ٹرانسکرپٹ فراہم کیا جس میں انہوں نے ان خواتین کی بے عزتی کی تھی جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔میری کا کہنا تھا کہ جو خواتین ان سے ملنے سے انکار کرتیں وہ ان کے لیے اچانک سب سے بری، بدصورت اور موٹی بھدی ہوجاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے کسی نے نوکری سے نکال دیا اور میرے کام کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے جسم کے بارے میں اس وقت قابل اعتراض تبصرہ کیا جب وہ 29 برس کی تھی حالانکہ وہ ان کی بھتیجی تھیں اور اس وقت ٹرمپ کی شادی ان کی دوسری بیوی سے ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی موجودہ اہلیہ میلانیا کو بتایا کہ ان کی بھتیجی کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا اور جب انہیں کتاب لکھنے کی نوکری دی گئی وہ منشیات لیتی تھیں، میری ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کالج چھوڑ دیا تھا لیکن کبھی منشیات استعمال نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے چچا اپنے آپ کو نجات دہندہ پیش کرنے کے لیے کہانیاں گھڑتے ہیں، اور وہ کہانی کسی دوسرے سے زیادہ ان کے اپنے فائدے کے لیے ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں